9 مارچ 2016 - 10:06
جنرل حسین سلامی: ایران کے میزائل مطلوبہ اہداف کو نشانہ بنانے کے لئے تیار ہیں

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر انچیف بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ ایران کے بیلسٹک میزائل مطلوبہ اہداف کو نشانہ بنانے کے لئے تیار ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے بدھ کے دن کہا کہ ایران کے پاس بلیسٹک میزائلوں کا ایک بہت بڑا ذخیرہ موجود ہے اور یہ میزائیل پابندیوں کے برسوں میں تیار کئے گئے۔ بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ میزائلوں کو میزائلی سسٹم کی جنگی صلاحیت کے تحفظ اور آمادگی کے لئے تیار کیا جاتا ہے۔ حسین سلامی نے ایران کے میزائلوں کو تمام اسلامی سرزمینوں کی سلامتی، امن، حمایت اور طاقت کا باعث قرار دیا۔

قابل ذکر ہے کہ اقتدار ولایت نامی میزائلی مشقوں کے آخری مرحلے کے موقع پر بدھ کے دن قدرH اور قدرF میزائل فائر کئے گئے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169